انٹرٹینمنٹ
18 ستمبر ، 2012

فلم’انگلش ونگلش‘کے نئے گانوں’نورائی ماجھی‘ اور’مین ہٹن‘کی وڈیوز جاری

 فلم’انگلش ونگلش‘کے نئے گانوں’نورائی ماجھی‘ اور’مین ہٹن‘کی وڈیوز جاری

ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ کی ما ضی کی سپر اسٹار سری دیوی 14سال بعد فلمی پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں جس کے لیے انکی آنے والی فلم’انگلش ونگلش‘کا جہاں ٹریلراور ٹائٹل سونگ منظرِ عام پر آیا وہیں اب اسکے نئے گانوں’نوَرائی ماجھی‘ اور’مین ہٹن ‘کی وڈیو زبھی جاری کردی گئی ہیں۔نوَرائی ماجھی کے بولوں پر مبنی گانے کو گلوکارہ سنیدھی چوہان،سوانند کرکرے اور نتالی ڈی لوشیو کی آواز میں جبکہ مین ہٹن کو کلنٹن کیریجواور بیانکا گومز ریکارڈ کیا گیا ہے جن کی موسیقی امت ترویدی نے دی ہے ۔فلمسازآر بالکی کی اس فلم میں سری دیوی کیساتھ ساتھ پریا آنند،عادل حسین اورفرانسیسی اداکارMehdi Nebbouاہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بھی بطور مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنے ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہاؤس وائف کی اپنے شوہر اور گھر والوں کو خوش کرنے کے لیے انگریزی کورس کرنے کے گرد گھومتی یہ ڈرامہ فلم 5اکتوبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی

مزید خبریں :