18 ستمبر ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے حیدری مارکیٹ کے قریب دودھماکوں میں بچی سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ15 زخمی ہوگئے،اسپتال ذرائع نے 6افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جائے وقوعہ پر امدای کارروائی شروع کردی گئیں ہیں اورجاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے کو گھیر ے میں لے کلیئر کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک عینی شاہد نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکا ڈولمین پلازہ کے عقب میں واقع داودی بوہری کمیونٹی کے علاقے میں ہوئے، پہلا دھماکا ایک کچرے کے ڈھیرمیں ہوا جس کے بعد دوسرا دھماکا ایک کار کے قریب ہوا،دونوں دھماکے بہت زوردار تھے، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ہیں جبکہ کئی کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹے گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے آئی ای ڈی کے ہیں، جنہں نصب کیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 6 لاشیں لائیں گئیں جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔عباسی شہید اسپتا ل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے عین اسی جگہ ہوئے ہیں جہاں13اگست کی رات کو ایک بم برآمد ہوا تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔