کھیل
Time 03 جنوری ، 2021

نیشنل امیچرز گالف چیمپیئن شپ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

کراچی میں ہونے والی 60 ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپیئن شپ میں ملک کی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

پہلی مرتبہ 16 سال کے عمر خالد چیمین بن گئے  اور انہوں نے 292 کے مجموعی اسکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔

 رافع راجہ 296 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ صائم شازلی 299 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

سینیئر امیچرز میں رستم علی چھٹہ نے کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں :