پاکستان
Time 05 جنوری ، 2021

روس کی کورونا ویکسین ’اسپوٹنگ V‘ کی پاکستان میں رجسٹریشن میں اظہارِ دلچسپی

روس نے اپنی تیار کردہ کورونا ویکسین ’اسپوٹنگ V‘ کی پاکستان میں رجسٹریشن میں اظہارِ دلچسپی کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسپوٹنگ V ویکسین کے اولین بیچ کی ڈیمانڈ سے آگاہ کرے۔

روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ اسپوٹنگ V دنیا کی اولین رجسٹرڈ کورونا ویکسین ہے، جو91.4 فیصد تک مؤثر ہے۔

سربراہ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے خط میں لکھا ہے کہ اسپوٹنک ویکسین ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کی حامل ہے جو فروری 2021 میں عوامی سطح پر دستیاب ہو گی،  عالمی مارکیٹ میں اسپوٹنک V کی ایک خوراک قیمت 10 ڈالر سے کم ہو گی۔

سربراہ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈکا  کہنا ہے کہ اسپٹنک V کو دیگر ویکسین کے مقابلے میں ذخیرہ کرنا آسان ہے، یہ منفی دو تا آٹھ درجہ حرارت پر محفوظ ہو سکے گی، اسپوٹنک V دیگر ویکسینز کے مقابلے میں سستی ہے.

ذرائع کے مطابق روس کی اسپوٹنک  ویکسین کو اگست 2020 میں رجسٹر کیا گیا تھا، روس میں اسپوٹنک V کے محدود استعمال کا آغاز گذشتہ نومبر میں ہوا تھا،پاکستان کو روسی کمپنی نے ویکسین کی رجسٹریشن کی پہلے بھی پیشکش کی تھی، روسی کمپنی نے گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کی فی خوراک 26 ڈالر کی پیشکش کی تھی،اب 10ڈالر فی خوراک پیشکش کی گئی ہے۔

مزید خبریں :