19 ستمبر ، 2012
کراچی…جماعت اسلامی کے جاں بحق کارکن عبدالواحد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،اُن کی نماز جنازہ نیوایم اے جناح روڈ پرجماعت اسلامی کے رہنما مولانا اسداللہ بھٹو نے پڑھائی، عبدالوحد گزشتہ روز جماعت اسلامی کے مقتول رہنما ڈاکٹر پرویز محمود کی نماز جنازہ کے بعد وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے باہر ہونے والے احتجاج میں پولیس کے فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔