انٹرٹینمنٹ
19 ستمبر ، 2012

امیتابھ بچن کی پوتی ارادھیا بچن کی پہلی تصاویر منظرعام پر آگئیں

امیتابھ بچن کی پوتی ارادھیا بچن کی پہلی تصاویر منظرعام پر آگئیں

ممبئی…این جی ٹی…16نومبر2011کو بچن خاندان میں آنکھ کھولنے والی ننھی پری ارادھیا بچن کو تاحال میڈیا کی آنکھ سے پوشیدہ رکھا گیا لیکن بلی بلا آخر تھیلے سے باہر آہی گئی ہے۔ابھیشک اور ایشورایا رائے بچن کی دس ماہ کی صاحبزادی ارادھیا بچن کی پہلی تصاویر منظرعام پر آگئی ہیں۔گو یہ تصاویر بچن خاندان کی جانب سے باقاعدہ طور پر جاری نہیں کی گئیں لیکن امریکی شہر شگاگو کی لیے روانہ ہوتے ہوئے ایشوریا رائے بچن کی گود میں موجود بچی کا چہرہ میڈیا کے کیمروں سے بچ نہیں پایاجسے فوراً ہی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ بنالیا۔

مزید خبریں :