پاکستان
19 ستمبر ، 2012

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بم دھماکے سے 10افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بم دھماکے سے 10افراد جاں بحق

پشاور …پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بم دھماکے سے دس افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں اسکیم چوک پر ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے، جس سے شہر لرز اٹھا۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر پی اے ایف کی وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے سے پاک فضائیہ کی وین اورایک مسافرکوچ مکمل تباہ ہوگئی جبکہ ایک ٹرک سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔ دھماکے سے دس سے زیادہ دکانیں تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق دھماکاخیزموادسڑک پرپہلے سے کھڑی گاڑی میں رکھاگیاتھا،سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی ائر فورس گاڑی میں سویلین اہلکار موجود تھے، ایک سینئیر ائر فورس افسر کی موجودگی کا امکان ہے، گاڑی پی اے ایف پشاور سے اہلکاروں کو چھٹی کے بعد بڈھ بیر بیس لے جا رہی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار دھماکے کی نوعیت اور شدت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :