چین میں عوام کو کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان

فوٹو: فائل

چین نے عوام کو کورونا کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 19 لاکھ 33 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

امریکا میں 24 گھنٹوں میں 2800 سے زائد مریض کورونا کے باعث چل بسے جبکہ برطانیہ میں بھی 1000 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور 60 ہزار نئےکیسز رپورٹ، برطانیہ میں اموات کی مجموعی تعداد 81 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کورونا کی نئی قسم کا کیس سامنے آنے پر آسٹریلیا میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ چین میں کیسز بڑھنے پر بیجنگ کے دو نزدیکی شہروں میں پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔

چین کے متاثرہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی اور چین میں عوام کو کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :