میری بیوی گھر میں سیاستدان نہیں ہیں، انوپم کھیر کا مداح کو جواب

فوٹو: فائل

سینئر بھارتی اداکار انوپم کھیر پچھلی 3 دہائیوں سے اداکارہ و سیاستدان کرن کھیر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے رشتے سے متعلق مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔

انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا اور اس دوران مداحوں نے ان سے ان کی شادی اور بیوی سے متعلق متعدد سوالات کیے۔

ایک مداح نے انوپم کھیر سے سوال کیا کہ 'ایک سیاستدان بیوی کا شوہر بننا کیسا ہے ؟'

سوال کے جواب میں اداکار انوپم کھیر نے اپنی بیوی کرن کھیر کے بارے میں کہا کہ 'وہ گھر میں سیاستدان نہیں ہیں، وہ ایک فرد ہیں'۔

ایک اور مداح نے انوپم کھیر سے سوال کیا کہ کرن کھیر کو ایک لفظ میں بیان کریں جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'وہ ایک بہترین، ایماندار اور محنتی انسان ہیں'۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار انوپم کھیر کی بیوی کرن کھیر اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جی پی) کی رہنما اور رکن لوک سبھا بھی ہیں۔

مزید خبریں :