Time 12 جنوری ، 2021
پاکستان

رکن کے پی اسمبلی فیصل زمان کی گرفتاری سے اسپیکر کو آگاہ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال

عدالت نے ملزم ایم پی اے فیصل زمان کی ضمانت منسوخ کردی جس پر فیصل زمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کی گرفتاری سے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا جائے، مراسلہ—فوٹو: فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ نے قتل کیس میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فیصل زمان کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر کے پی اسمبلی کو آگاہ کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ نے ڈی آئی جی سٹی ڈی کومراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق فیصل زمان کی گرفتاری کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کو آگاہ کیا جائے، سیاسی شخصیت طاہر اقبال اور اسکے دوست گلنواز کے قتل پر سی ٹی ڈی ہزارہ میں نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تفتیش کے دوران ایم پی اے فیصل زمان پر بھی الزام سامنے آیا۔

مراسلے کے مطابق عدالت نے ملزم ایم پی اے فیصل زمان کی ضمانت منسوخ کردی جس پر فیصل زمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کی گرفتاری سے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا جائے۔

مزید خبریں :