20 ستمبر ، 2012
کراچی… سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے دہری شہریت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالت کا حتمی فیصلہ ہے اس میں الیکشن کمیشن کا کوئی عمل دخل نہیں رہا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ارکان ہر طرح کے الیکشن لڑنے کیلیے ہمیشہ کیلیے نااہل ہوچکے ، اس کے علاوہ عدالتی فیصلے کے بعد یہ افراد سرکاری عہدوں کیلئے بھی نااہل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ افراد خود کوصادق اورامین ثابت نہیں کر تے یہ الیکشن میں نہیں آسکتے۔