20 ستمبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کی رومانٹک کامیڈی فلم سن آف سردار کے ٹائٹل سونگ کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ سن آف سردار کے بولوں پر مبنی فلم کے ٹائٹل ٹریک کو اجے دیو گن پر فلمایا گیا ہے جس کی کوریو گرافی گنیش اچاریہ نے جبکہ گانے کی موسیقی ساجد واجد اور ہمیش ریشمیہ نے ترتیب دی ہے ۔ اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی ہدایتکار اشونی دھیر کی اس فلم میں اجے کے علاوہ سوناکشی سنہا، سنجے دت اور جوہی چاؤلہ اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ تیلگو فلم کی ریمیک سن آف سردار 13 نومبر 2012کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔