پاکستان
20 ستمبر ، 2012

بیمار آسٹریلوی بھیڑوں کی تصویریں جیو نیوز کو مل گئیں

بیمار آسٹریلوی بھیڑوں کی تصویریں جیو نیوز کو مل گئیں

کراچی… بیمار آسٹریلوی بھیڑوں کی تصویریں جیو نیوز کو مل گئیں جس میں بیماری کے آثار نظر آرہے ہیں ، ایک بھیڑ کے منہ پر کیڑے پڑ گئے جبکہ امپورٹر کی جانب سے چھپائی گئی بھیڑوں میں سے مزید ایک بھیڑ ہلاک ہوگئی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھیڑ کے منہ پر انتہائی خطرناک زخم اور کیڑے موجود ہیں۔ ادھر ممبر تحقیقاتی ٹیم ڈاکٹر نذیرکلہوڑوکے مطابق مری ہوئی بھیڑوں میں سے 3 میں خطرناک بیماری کے اشارے ملے ہیں جس کے بعد عملے اور دیگر افراد کوعلاقے سے فوری نکلنے کا حکم دیدیا ہے۔ ڈاکٹر نذیرکلہوڑو کے مطابق بیماری کی تحقیق کیلئے علیحدہ طریقہ کار استعمال کیا جائیگا۔ اس سے قبل نجی فارم میں چھپائی گئی تین ہزار سے زائد آسٹریلوی بھیڑوں کو برآمد کرلیا گیا جبکہ چھاپے کے دوران 5 بھیڑیں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔بھیڑوں کے منہ سے خون نکلنے کے آثار بھی ملے ۔

مزید خبریں :