کاروبار
Time 14 جنوری ، 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی وضاحت

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ اس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی۔

 ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوسکتی ہیں جس کی سفارشات اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا کی سفارشات کے تحت پیٹرول 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ 

مزید خبریں :