11 فروری ، 2012
کراچی…گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا ہے کہ مہنگائی کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے لیا جانے والاقرض ہے،انہوں نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے، اس موقع پر انہوں نے بنیادی شرح سود 12فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہبحران ملک کی معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، جولائی 2011ء تا فروری2012ء نجی شعبے کو232ارب روپے قرضہ دیا گیا، امن وامان اورسیاسی عدم استحکام کی وجہ سے نجی شعبے نے قرضہ کم لیا۔ یاسین انور کا کہنا تھا کہ تھری جی لائسنس کی نیلامی مثبت ہے، مالی خسارے میں کمی ہوگی، 1.1ارب ڈالر 30جون 2012ء سے پہلے آئی ایم ایف کو ادا کرنے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران تنازع سے مستقبل قریب میں تیل کی قیمت میں کمی کا امکان نہیں، توانائی بحران ملک کی معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کم ہوا، طلب میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی گئی، ادائیگیوں کا توازن خراب ہوا ہے۔2012ء کی برآمدات میں تین سے پانچ فیصد کمی کا امکان ہے۔