پاکستان
Time 15 جنوری ، 2021

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ تجویز کیا تھا لیکن حکومت نے گزشتہ ماہ 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا لہٰذا اس بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اوگرا کی تجاویز پر مبنی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

مزید خبریں :