26 جنوری ، 2021
فیصل آباد میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری وقاص کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات کا انکشاف ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے معمولی بات پر پولیس اہلکاروں نے وقاص کو گولی مار کر قتل کردیا تھا تاہم بعد میں اہلخانہ کے احتجاج پر چاروں ملزمان پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مقتول وقاص احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق وقاص کو پیٹ میں گولی ماری گئی اور جسم پرتشدد کے نشانات پائے گئے۔