دنیا
23 ستمبر ، 2012

مٹ رومنی ابھی بھی صدارتی انتخاب جیت سکتے ہیں،سروے

 مٹ رومنی ابھی بھی صدارتی انتخاب جیت سکتے ہیں،سروے

واشنگٹن… امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے میں کہا گیا ہے کہ ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی ابھی بھی صدارتی انتخاب جیت سکتے ہیں لیکن یہ ان کیلئے آسان نہ ہوگا۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیمو کریٹک جماعت کے صدارتی امیدوار صدر باراک اوباما کو اپنے حریف مٹ رومنی پر برتری حاصل ہے اور ان کی یہ برتری امریکی تین ریاستوں اوہا یو، ورجینیا اور فلوریڈا میں واضح طور پر سامنے آئی ہے اور ان ریاستوں سے کامیاب ہونے والا امیدوار ہی امریکہ کا صدر بنتا ہے۔ سروے میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ ری پبلیکن جماعت کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی کو ڈیمو کریٹک صدر باراک اوباما پر برتری حاصل کرنے کیلئے کافی محنت کرنا ہوگی اور امریکی عوام کو یقین دلانا ہوگا کہ وہ ڈیموکریٹک صدر باراک اوباما سے بہتر صدر ثابت ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :