دنیا
23 ستمبر ، 2012

روس اور جاپان مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

ماسکو… روس اور جاپان کی مشترکہ بحری مشقیں 26ستمبر سے شروع ہونگی۔روسی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں 26 ستمبر سے روسی مشرق بعید میں واقع ولادی واستک کے ساحل کے قریب پیٹر اعظم کے نام سے موسوم خلیج میں ہونگیں۔ مشقوں کا مقصد بحری قزاقوں کا مقابلہ کرنے کے موثر طریقے مرتب کرنا ہے۔ مشقوں میں دونوں ممالک کی بحری افواج،آبدوز،اور بحری افواج حصہ لینگی

مزید خبریں :