شہناز گِل اور بادشاہ ایک ساتھ، چکر کیا ہے؟

شہناز گل نے بادشاہ کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور لکھا کہ جلد آرہا ہے— فوٹو: شہناز گل 

بھارت کے مشہور ریپر بادشاہ اور بگ باس سے مشہور ہونے والی ماڈل و اداکارہ شہنا ز گِل نے ایک ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

شہناز گل نے بادشاہ کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور لکھا کہ جلد آرہا ہے۔

اسی طرح ریپر بادشاہ نے بھی وہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی اور لکھا کہ  یہ لڑکی پاگل ہے۔

دونوں کی جانب سے تصویر شیئر کرانے کے بعد مداحوں میں بے چینی پھیل گئی ہے تاہم رپورٹس کے مطابق جلد ہی دونوں کی میوزک ویڈیو آنے والی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بادشاہ کے ساتھ شہناز گل نے مقبوضہ کشمیر میں میوزک ویڈیو کی عکس بندی کی ہے اور رواں ماہ کے آخر میں اس کی ریلیز کا امکان ہے۔

مزید خبریں :