23 ستمبر ، 2012
ڈیلس،ٹیکساس…زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی…ٹیکساس میں پاکستانی کمیونٹی کے معروف راہنماء اور پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر منصور علی شاہ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آرلنگٹن کے الباقی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ سوئم کا اہتمام مومن سینٹر ارونگ میں منعقد کیا گیا،منصور علی شاہ کی تدفین ان کے والدین کی پاکستان سے آمد تک کے لئے روک دی گئی تھی۔نماز جنازہ معروف شیعہ عالم دین علامہ عدیل رضا نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں ڈیلس فورٹ ورتھ کے ممتاز تاجروں،مقتدر شخصیات سمیت کمیوٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں ڈاکٹر عامر سلیمان، امین تر مذی،شاہد جعفری،جان حامد،شارق عامر، بلدیو سنگھ،اشفاق خانزادہ،جاوید صدیقی،ندیم زمان،مظفرکشمیری،پر ویز ملک،ایوی سنگھ،جان بنگش،شاعر ینس اعجاز،مسعود قاضی،آزاد جان،علی رضوی،منصور قیصر،حاجی ناصر، پرویز مونگا، آفتاب خان، ناصر علی،زاہد خانزادہ،راحیل خانزادہ،راجہ عرف مستفیض،منو مہتا، سمیت دیگرشامل تھے۔منصور علی خان کی تدفین کے موقع پرخواتین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔مرحوم کی پر اسرار موت سے کمیونٹی کے میں شامل تمام افراد ہی حیران وپریشان ہیں،اہل خانہ نے ہلاکت کے محرکات جاننے کے لئے معروف قانون دانوں اور پرائیویٹ سراغ رسانوں کی خدمات حاصل کر لیں ہیں ۔مرحوم نے سوگواران میں بیوہ بر جیس شاہ، دو بیٹے احسن شاہ،اکبر شاہ،دو بیٹیاں علینہ شاہ اور علیزہ شاہ کو چھوڑا ہے۔