23 ستمبر ، 2012
پشاور… پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے مطا لبہ کیاہے کہ گستا خا نہ فلم کے خلاف انٹر میڈ یٹ پارٹ II کی انگلش کتاب مسٹر چپس کو بدل کر اس کی جگہ لائف آف حضور پاک شامل کیا جا ئے جبکہ جمعہ کے روز گستا خا نہ فلم کے خلاف پر تشدد مظا ہروں سے ان کا کو ئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی پر تشدد مظا ہرے کسی صورت ملکی مفا د میں ہے اگر انہیں نا کردہ جرم میں نا حق ملو ث کیا گیا تو اس کی بھر پور مذ مت کی جا ئے گی۔ خضر حیات نے کہا کہ گستا خا نہ فلم کے خلاف جتنا بھی احتجاج کیا جا ئے وہ کم ہے لیکن احتجاج کا یہ طریقہ ہر گز نہیں ہے کہ ہم اپنی ہی املاک کا نقصان پہنچائیں ۔پر تشدد مظاہروں میں سیا سی جما عتوں کے کا رکن نہیں بلکہ جرا ئم میں ملو ث لوگوں نے کئے، جس میں افغا نیوں کی ایک کثیر تعداد بھی مو جود تھی اور جس کی جتنی بھی مذ مت کی جا ئے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلما نوں با لخصوص پاکستان نے اس گستا خا نہ فلم کے خلاف اپنے جذ بات کا اظہار کر کے ثا بت کر دیا ہے کہ ان کے دل پیغمبر آخر الز مان کی محبت سے سر شا ر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیا نتداری سے سمجھتے ہیں کہ اس مسلے پر وفا قی حکو مت نے وہ کردار ادا نہیں کیا جس کی کرو ڑوں مسلمان اس سے تو قع رکھتے تھے۔