24 ستمبر ، 2012
کابل…اعلیٰ چینی حکام نے 46 سال بعد افغانستان کا دورہ کیا ہے۔ چین اور افغانستان کے درمیان معاشی اور سیکیورٹی شعبے میں تعاون کے دومعاہدوں پر دستخط کردیے گئے۔اعلیٰ چینی حکام نے 46 سال بعد افغانستان کا دورہ کیا ہے۔ چین اور افغانستان کے درمیان معاشی اور سیکیورٹی شعبے میں تعاون کے دومعاہدوں پر دستخط کردیے گئے ۔اعلیٰ چینی حکام نے 46 سال بعد افغانستان کا دورہ کیا ہے۔چین اور افغانستان کے درمیان معاشی اور سیکیورٹی شعبے میں تعاون کے دومعاہدوں پر دستخط کردیے چین کے داخلی سلامتی کے سربراہ ڑو یونگ کانگ نے کابل کا غیراعلانیہ دورہ کیا اور افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقت کی۔اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ چین اور افغانستان کے درمیان معاہدے کے مطابق چین افغانستان میں ریلوے کے لیے فنڈ اور افغان پولیس کو تربیت اور آلات فراہم کرے گا۔ 1966کے بعد چینی اعلیٰ حکام کے دورہ افغانستان کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے تخمینوں کے مطابق چین افغانستان میں 10کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔