24 ستمبر ، 2012
اوسلو… ناروے کے وزیر اعظم جینز اسٹولٹن برگ نے اس ہفتے اپنی کابینہ میں رد وبدل کیا ہے اورپہلی بارایک مسلم خاتون کو وزارت ثقافت کا قلم دان سونپا ہے۔ناروے کی وزیر ثقافت مقرر ہونے والی انتیس سالہ ہادیہ تاجک پاکستانی نژاد ہیں۔وہ اسکینڈے نیوین ملک کی تاریخ میں کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی مسلم خاتون اور سب سے کم عمر وزیر ہیں۔ ہادیہ تاجک 2009کے عام انتخابات میں حکمراں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان منتخب ہوئی تھیں۔ ان کے وزیر ثقافت منتخب ہونے پر ناروے کی مسلم کمیونٹی نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔