بدلتے موسم میں خشک جلد سے کیسے نجات حاصل کی جائے؟

فائل:فوٹو

کیا جاتی سردیاں آپ کے لیے بھی خشک جلد کے باعث مشکلات کا باعث بن رہی ہیں، اگر  ایسا ہے تو  یہ بھی جان لیں کہ خشک جلد کی وجہ موسم کی تبدیلی ہے اور  اس سے باآسانی پیچھا چھڑایا جا سکتا ہے۔

تو آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کیسے خشک جلد کے مسئلے سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

چہرے کے لیے دارچینی اور شہد کا ماسک

فائل:فوٹو

شہد جلد کو نمی بخشتا ہے جبکہ دارچینی چہرے سے گرد و غبار دور کرنے میں معاون ہے، جلد کی خشکی دور کرنے کے لیے صرف 2 چمچ شہد اور ½ چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر لے کر  انہیں ملائیں اور  نرم برش سے اپنے چہرے پر لگائیں۔

اس ماسک کو 15سے 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں، بعد ازاں ہلکے مساج کے ذریعے چہرے سے ہٹائیں، نرم و ملائم جلد کے لیے اسے ہر 4 سے 5 دن بعد لگائیں۔

ناریل کے تیل سے مساج

فائل:فوٹو

خشک جلد کا سبب آپ کی جلد میں موجود فیٹی ایسڈ کی کمی ہے اور ناریل کا تیل اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بہترین ہے، ایک چمچ ناریل کا تیل لیں اور  روزانہ رات کو 5 منٹ اس تیل سے چہرے کا مساج کریں اور  رات بھر یہ تیل یونہی چہرے پر لگا رہنے دیں، ناریل کا تیل آپ کے چہرے پر جذب ہوکر اسے صحتمند اور ہموار دکھانے کا باعث بنے گا۔

ایلوویرا

فائل:فوٹو

ایلویرا انفلیمینٹری خصوصیات، ایلاسٹین اورکولیجن کی سطح بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، خشک موسم میں رات کو ایک چمچ ایلوویرا جیل چہرے پر لگائین اور رات بھر لگارہنے دیں، یہ عمل آپ کے چہرے کو خشک موسم میں بھی نرم وملائم رکھنے کا باعث بنے گا۔

ملک پاؤڈر فیس پیک

فائل:فوٹو

دودھ میں صحتمند امینو ایسڈ موجود ہوتا ہے جو دودھ کوبہترین موئسچرائزر بناتا ہے، 2 چائے کے چمچ ملک پاؤڈر میں چٹکی بھر ہلدی ، ایک چمچ شہد اور تھوڑا سا پانی مکس کرکے چہرے پر لگائیں، خشک جلد کے حامل افراد اس فیس پیک کا استعمال ہفتے بھر میں دو بار کریں، اس طرح چہرہ ترو تازہ رہے گا۔

مزید خبریں :