13 فروری ، 2021
سزایافتہ، ٹیکس نادہندہ اور نااہل امیدواروں کاسینیٹ میں راستہ روکنےکےلیے الیکشن کمیشن نے4 اداروں سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)، قومی احتساب بیورو (نیب) اور اسٹیٹ بینک کو امیدواروں کا ڈیٹا فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ان اداروں کو بھیجی گئی الیکشن کمیشن کی دستاویز جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
دستاویز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے سے سوال کیا ہےکہ کیا امیدوار کسی کیس میں کبھی سزا یافتہ رہا ہے؟
دستاویز میں ایف بی آر سے سوال کیاگیا ہےکہ کیا امیدوار ٹیکس نادہندہ تو نہیں رہا ؟
نیب سے امیدوارکے سزایافتہ ہونے سے متعلق سوال کیا گیا ہے اور اسٹیٹ بینک سے 1سال کے دوران امیدوار اور اس کے اہل خانہ کے نادہندہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کےلیےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کردی ہے۔