مشروبات کے لیے کاغذ سے بنی بوتل کی آزمائش

فوٹو: فائل

مشروبات بنانے والی مشہور بین الاقوامی کمپنی جلد ہی پیکجنگ سے پلاسٹک کو مکمل طورپر ختم کرنے کے لیے پیپر بوتل کی آزمائش کرنے جا رہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ڈچ کمپنی کی جانب سے انتہائی مضبوط کاغذی پیپر خول (shell) سے پروٹو ٹائپ تیار کیا گیا ہے جس میں اب بھی ایک باریک پلاسٹک لائنر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیپر بوتل بنانے کا مقصد 100 فیصد ری سائیکل ہونے والی پلاسٹک فری بوتل کی تیاری ہے جو کاربونیٹڈ مشروبات کی گیس خارج ہونے سے بھی محفوظ رکھنے کے قابل ہو۔

پیپر بوتل کی تیاری میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی ریشہ اس مشروب میں داخل نہ ہونے پائے جس سے مشروب کا ذائقہ تبدیل ہو یا صحت اور حفاظت کی جانچ پڑتال میں خرابی کا خدشہ پیدا ہو جانے کا ڈر ہو۔

فوٹو:بشکریہ برطانوی نشریاتی ادارہ

کمپنی کی جانب سے 2030 میں صفر کچرا ( zero waste ) پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پیپر بوتل کنٹینر ڈچ کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور لیب ورک کے تقریباً سال بعد کمپنی اب ہنگری میں موسم گرما کے کوکوکولا فروٹ ڈرنک(ADEZ) کی آزمائش کے لیے تیار ہے۔

ابتدائی طور پر منصوبے میں 200 ہزار بوتلیں شامل ہوں گی لیکن کمپنی دیگر کمپنیوں کے ساتھ بھی کام کر  رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس چیریٹی گروپ بریک فری کی جانب سے کوکا کولا کو پلاسٹک کے آلودگی پھیلانے میں سرفہرست رکھا گیا تھا، اس فہرست میں مشروبات تیار کرنے والی دیگر مشہور کمپنیاں بھی موجود تھیں۔

مزید خبریں :