25 ستمبر ، 2012
لندن…برطانیہ میں بیوی کو قتل کرنے والے پاکستانی نژاد شخص اور اس کے والدین سمیت چار افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ برمنگھم کراوٴن کورٹ نے 6 ماہ کی حاملہ 21 سال کی پاکستان نژاد خاتون نائلہ ممتازکے 25 سال کے معذور شوہر محمد ممتاز، سسر ضیاء الحق ، ساس سلمیٰ اسلم اور برادر نسبتی محمد حسن کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔جہلم سے تعلق رکھنے والی نائلہ شادی کے بعد 2008 میں برطانیہ منتقل ہوئی تھی۔ شوہر اور سسرالیوں نے اسے آسیب زدہ قرار دے کر جولائی 2009 میں دم گھونٹ کر مار ڈالا تھا اور اس کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔