دلچسپ و عجیب
12 فروری ، 2012

برازیل:کارنیوال میں شرکت کیلئے ہزاروں شہری ساحل پرپہنچ گئے

برازیل:کارنیوال میں شرکت کیلئے ہزاروں شہری ساحل پرپہنچ گئے

ریو ڈی جینیرو…برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو کے روایتی کارنیوال میں شرکت کیلئے ہزاروں شہری ساحل سمندر پہنچ گئے،برازیل میں امن وامان کی خراب صورت حال ہے کیوں کہ ہزاروں پولیس اہلکاروں، جیل کے عملے اور فائرفائٹرز نے ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے مگر یہ اندیشے سالانہ کارنیوال کے عشاق کو نہیں روک سکے اور وہ روایتی ملبوسات پہن کر پریڈ میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ برازیل کے اس کارنیوال کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہوئی کہ کارنیوال شروع ہوا تو بہت سے پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی دینے پہنچ گئے۔

مزید خبریں :