Time 16 فروری ، 2021
پاکستان

سربراہ براڈ شیٹ نے خود معلومات کے بدلے میں ایک ملین پاؤنڈ مانگے تھے، برطانوی صحافی

برطانوی اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز نےکہا ہے کہ شہبازشریف ہتک عزت کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد  براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاوے موسوی نے  معلومات کے بدلے میں  ایک ملین پاؤنڈ مانگے تھے۔

 ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کاوے کا دعویٰ غلط ہے کہ میں نے اس کی شہزاد اکبر سے ملاقات کے لیے رقم مانگی تھی،میں تصور نہیں کر سکتا کہ ملاقات کے17 ماہ بعدکاوے یہ بات عوام میں کیوں کہہ رہا ہے۔

برطانوی صحافی کا کہنا کہ کاوےموسوی نے مجھے پیسوں کی پیشکش کی تھی جسے میں نے ردکردیا تھا،کاوے نےہی مجھ سے اور میرے ادارے سے پیسے مانگے تھے، شہبازشریف ہتک عزت کیس کی ابتدائی سماعت کےبعد کاوے نےمجھےکہا کہ  اس کے پاس معلومات ہے جس سےہماری مدد ہوگی۔

ڈیوڈ روز کے مطابق کاوے نے معلومات کے بدلے میں ایک ملین پاؤنڈ مانگے تھے۔

خیال رہےکہ اثاثہ جات ریکور کرنے والی برطانوی فرم براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی۔

کاوے موسوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سے رقم کے حصول میں مدد کیلئے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا تھا۔

مزید خبریں :