25 ستمبر ، 2012
پشاور …پشاور اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پشاور اور گرد ونواح میں 1 بجکر چھتیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ مرکز کوہ پیما کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.1 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور اور گرد ونواح کے علاقے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ جبکہ زلزلے سے تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات محسوس نہیں ہوئی۔