Time 20 فروری ، 2021
کاروبار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا مہنگی ہوگئیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر آچکی ہے اور تیل، گھی سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی سمیت کئی اشیا مہنگی کردی گئی ہیں۔

 کوکنگ آئل 45 جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، مختلف برانڈز کے خشک اور بچوں کا دودھ 100 روپے تک مہنگا کردیاگیا ہے۔

ٹی وائیٹنرز کا 600 گرام پیکٹ 32 روپے مہنگا ہوا ہے اور دیسی گھی کی ایک کلوگرام قیمت میں 197 روپے اضافہ ہوا ہے۔ 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے اسٹیشنری آئٹمز بھی 13 روپے مہنگے ہوئے ہیں، شیمپو کی بوتل میں 6 سے 30 روپے تک کااضافہ ہوا ہے اور  کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں بھی 15 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :