پاکستان
Time 24 فروری ، 2021

پی ٹی آئی کی کمیٹی برائے نظم و احتساب نے لیاقت جتوئی کو نوٹس جاری کردیا

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے لیاقت جتوئی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

لیاقت جتوئی سے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ ٹکٹ دینے سے متعلق بیان پر 7 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو نے 6 ماہ میں ایساکیاکرلیاکہ سینیٹ کاٹکٹ مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیف اللہ کی جانب سے کوئی قانونی نوٹس نہیں ملا، نوٹس ملا تو بتائیں گے کہ سیف اللہ ابڑو کو کس طرح ٹکٹ دیا گیا؟ معاملے میں وہ اکیلے نہیں پوری ٹیم ساتھ ہے۔ 

مزید خبریں :