Time 26 فروری ، 2021
پاکستان

سینیٹ الیکشن: وزیراعلیٰ کے پی نے جس وزیر سے استعفیٰ لیا اسے ہی ملنے کیلئے بلایا لیا

سینیٹ انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں تیز کردیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جس وزیر سے استعفیٰ لیا اسے ہی ملنے کیلئے بلایا لیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان سے سابق وزیر قانون سلطان محمد خان کی ملاقات ہوئی جس میں سلطان محمد نے سینیٹ امیدواروں کی نامزدگی پر پارٹی فیصلوں کی تائید کی۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 سے متعلق ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سلطان محمد سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا کیوں کہ ویڈیو میں وہ بھی نظر آئے تھے۔

مزید خبریں :