Time 27 فروری ، 2021
پاکستان

چچا نے7 لاکھ روپےکے عوض بھتیجی کا نکاح پر نکاح کروادیا

کندھ کوٹ میں خاتون کا نکاح پر نکاح کروادیا گیا جس کے خلاف متاثرہ خاتون تھانے پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق تنگوانی میں خاتون چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر تھانے پہنچی، خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے چچا نے7 لاکھ روپے میں فروخت کرکے زبردستی شادی کروائی، اس کا شوہر مزدوری کے لیے ملک سے باہر ہے اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق خاتون کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب باراتیوں نے تھانے کے باہر احتجاج  کیا اور دلہن واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :