کھیل
Time 01 مارچ ، 2021

کوہلی انسٹاگرام پر 100 ملین کلب میں شامل ہونے والے پہلے کرکٹر

ویرات کوہلی کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 100 ملین یعنی 10 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے— فوٹو:فائل 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز  رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

دنیائے کرکٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر بھی فعال رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پروہ اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

ویرات کوہلی کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 100 ملین یعنی 10 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور وہ 100 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

ویرات کھیلوں سے جڑی چوتھی شخصیت ہیں جنہوں نے 100 ملین کلب میں شمولیت اختیار کی جبکہ اس سے قبل رونالڈو، میسی اور نیمار یہ ہندسہ عبور کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ویرات کوہلی پہلی بھارتی شخصیت بھی بن گئے ہیں جن کے انسٹاگرام پر 100 ملین فالوورز ہیں۔

ویرات کو ہلی کو 100 ملین فالوورز کلب میں شمولیت پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید خبریں :