27 ستمبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے صفِ اول کے ہدایتکار کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم"اسٹوڈنٹ آف دی ائیر"کے نئے گانوں عشق والا لَو،ویلے اور رادھاکی وڈیوز جاری کردی گئی ہیں۔Ishq Wala Loveکے بولوں پر مبنی گانے کو نیتی موہن،شیکھر راوجیانی اور سلیم مرچنٹ "ویلے "کووشال ڈاڈلانی اورشیکھر راوجیانی جبکہ "رادھا "کو شریا گھوشال،وشال شیکھر اور اُدت نرائن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جن کی موسیقی وشال شیکھر نے دی ہے۔کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم گوری خان نے مشترکہ طور پرپروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں ہدایت کارڈیوڈ دھون کے صاحبزادے ورون دھون ،مہیش بھٹ کی صاحبزادی عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا شامل ہیں۔ نوجوان نسل کے موضوع کا احاطہ کرتی یہ فلم 19اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جس میں شاہ رخ خان ،کاجول اور سنجے دت بھی بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔