کھیل
27 ستمبر ، 2012

ورلڈ ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

پالی کیلے … ورلڈ ٹی 20 سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 180 رنز کا ہدف دیا ہے، کرس گیل اور جونسن چارلس اور کرس گیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 179 رنز بنائے۔ جونسن چارلس اور کرس گیل نے 103 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی ۔ جونسن چارلس 56 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، کرس گیل نے 35 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔انگلینڈ کے کپتان کرس براڈ نے 2 ، اسٹیفن فن، جیڈ ڈیرن باک اور گریم سوان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :