پی ڈی ایم اجلاس: صدارتی انتخاب میں فضل الرحمان کو سپورٹ نہ کرنےکے معاملے پرگرما گرمی

ذرائع کے مطابق اویس نورانی کو مولانا فضل الرحمان نےخاموش کرادیا،فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس جاری ہے، اس دوران  2018 میں صدارتی انتخاب کا معاملہ بھی سامنے آگیا۔ 

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس سربراہ جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی)  شاہ اویس نورانی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ میں مکالمہ ہوا جس میں اویس نورانی کا کہنا تھا کہ صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کوسپورٹ کیوں نہیں کیا تھا ؟ 

جس پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ صدر کے انتخاب کا معاملہ پی ڈی ایم بننے سے پہلے کا ہے، ہم اتحادی ہیں ضم نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اویس نورانی کو مولانا  فضل الرحمان نےخاموش کرادیا اور شاہد خاقان نے بات کا رخ موڑ دیا۔

مزید خبریں :