انٹرٹینمنٹ
28 ستمبر ، 2012

رنبیر کپورآج اپنی30ویں سالگرہ منا رہے ہیں

رنبیر کپورآج اپنی30ویں سالگرہ منا رہے ہیں

ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ میں اداکاری کے حوالے سے تیزی سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے اداکار رنبیر کپورآج اپنی30ویں سالگرہ منارہے ہیں۔28ستمبر1982کوبھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے رنبیرکپور ماضی کے مقبول اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کے بیٹے ہیں۔2007میں فلم سانوریا سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والے رنبیرکپور اب تک کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں بچنا اے حسینو،Wake Up Sid،عجب پریم کی گجب کہانی ،راج نیتی ،راکٹ سنگھ اور انجانا انجانی شامل ہیں۔اپنی پہلی فلم سانوریا کے لیے رنبیر کپور کوفلم فےئر بیسٹ میل ڈیبیوکا ایوارڈ بھی مل چکا ہے جبکہ انہیں فلم فےئرکرٹکس کی جانب سے بھی تین باربہترین کارکردگی کے ایوارڈ زسے نوازا جاچکا ہے۔گذشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم"راک اسٹار"میں جارڈن کا کردار نبھا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے رنبیر کو اس فلم کے لیے بے شمار بہترین اداکار کے ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ حال ہی میں سینماگھروں کی زینت بننے والی رنبیر کی فلم "برفی "ناصرف اب تک ریکارڈ بزنس کرچکی ہے بلکہ اسے بھارت کی جانب سے آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزدکردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :