سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

 سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں اپنی نئی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کی تکیمل میں مصروف تھے،فوٹو: فائل

بالی وڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں اپنی نئی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کی تکیمل میں مصروف تھے اور فلم کے سیٹ پر ہی ٹیسٹ کے دوران ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

فلم کے ہدایت کار میں کورونا کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے کورونا کی تصدیق کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی احتیاطاً قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ عالیہ کے بوائے فرینڈ اداکار رنبیر کپور میں بھی گذشتہ روز کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد عالیہ نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم وہ منفی آیا تھا۔

مزید خبریں :