16 مارچ ، 2021
کراچی: اورنگی ٹاون میں رینجرز پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل 3 مارچ کو اورنگی ٹاون مومن آباد سے چوری کی گئی تھی جب کہ موٹرسائیکل مالک رمضان نے موٹر سائیکل کی چوری کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔
خیال رہے کہ پیر کی شام اورنگی ٹاؤن کے علاقے 5 نمبر میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔
تفتیشی حکام کے مطابق، دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے جب کہ کالعدم قوم پرست جماعت نےدھماکےکی ذمے داری قبول کی ہے۔