20 مارچ ، 2021
ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان لانے کے لیے وفاقی حکومت نے پرتول لیے ہیں اور آئی ایم ایف کی شرط پر 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدارتی آرڈیننس لانے کے لیے وفاقی کابینہ نے سمری منظور کر لی ہے جس کے تحت میٹرو، اورنج لائن ٹرین کو دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ دور دراز علاقوں میں قائم صنعتوں، متبادل توانائی کے لیے پلانٹ مشینری پر ٹیکس چھوٹ ختم ہو گی جب کہ اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی رجسٹریشن پر ٹیکس مراعات بھی نہیں رہیں گی۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے یعنی میڈیا رائٹس، گیٹ منی اور اسپانسرشپ فیس پر نارمل ٹیکس عائد ہو گا، اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سے حاصل شدہ آمدن پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔