20 مارچ ، 2021
بلوچستان میں خاتون بیورو کریٹ کا ایک ماہ 5 دن کے دوران 4 مرتبہ تبادلہ کردیا گیا۔
فریدہ ترین کارواں سال 11 فروری سے16 مارچ تک 4جگہوں پرتبادلہ کیا گیا،گیارہ فروری کو فریدہ ترین کوپہلے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ تعینا ت کیا گیا جس کو اگلے روز کینسل کر کے انھیں دوبارہ 16 فروری کو سیکشن آفیسر تھری محکمہ نظم و نسق میں تعیناتی کا پروانہ دیا گیا۔
بعد ازاں 25 فروری کو ایس اینڈجی اےڈی میں سکیشن آفیسر ون تعینات کیا گیا اور اب 16 مارچ کو سیکشن آفیسر کا مر س اینڈ انڈسٹریز تعینات کردیا گیا ہے ۔
ایک ماہ کے دوران اس ایک آفیسر کی تعیناتی کو خواتین سے امتیازی سلو ک سے روایت دی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں جب بلو چستا ن حکومت کےترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے امتیازی سلوک کے سوال کو رد کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کا اعتر ا ف کیا اور کہا کہ یہ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں ملازمت کا حصہ ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق فریدہ ترین ایک سمجھدار ذہین اور محنتی بیوروکریٹ ہیں۔