یوم پاکستان پر برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کا رنگ دیدیا گیا

یوم پاکستان کے موقع پر  دبئی کے معروف اور بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے خصوصی انتظامات کرتے ہوئےدبئی کے برج خلیفہ کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دے دی جس سے لوگ مسحور ہو کر رہ گئے۔

برج خلیفہ سے ملحقہ جھیل اور عمارتوں پر نظر آتے پاکستانی پرچم کے عکس کو لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔

مزید خبریں :