Time 01 اپریل ، 2021
پاکستان

لعل شہباز قلندرکے عرس کی تقریبات منسوخ ہونے پرمشتعل زائرین کی پولیس سے جھڑپیں

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر مزارات بند کرائے جانےکے بعد سیہون میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں جس پر  زائرین مشتعل ہوگئے۔

 صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرکے سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ ہونے کے باوجود متعدد زائرین درگاہ پہنچ گئے اور عرس کی تقریبات  کی منسوخی کا سن کر مشتعل ہوگئے۔

مشتعل زائرین نے مزار کا گیٹ توڑ دیا اور ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں ، زائرین نے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے بعد  رینجرز نے درگاہ اور اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا۔

پولیس کے مطابق زائرین کا کہنا ہےکہ انہیں مزار پر حاضری دینے دی جائے  جب کہ زائرین کا کہنا ہےکہ انہیں مزار کی بندش کا علم نہیں ہے۔

مزید خبریں :