01 اکتوبر ، 2012
لندن …ترقی پذیر ممالک میں الٹرا ساؤنڈ اسکینر خریدنا تو دور اسپتال جاکر الٹرا ساؤنڈ کروانا عام عوام کی استطاعت سے باہر ہوتا ہے ۔انہی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے برطانوی یونیورسٹی کے ایک ریسر چرنے سستا ترین الٹرا ساؤنڈ اسکینر ڈیزائن کر لیا ہے۔ایک کمپیوٹر ماؤس کے سائز کے برابر الٹرا ساؤنڈاسکینر کی یو ایس بی نما ڈیوائس کو کسی بھی کمپیوٹر کیساتھ جوڑ تے ہوئے پیٹ میں موجود بچے کی وڈیو اور امیجز دیکھے جاسکتے ہیں۔یہ ننھا منا اور سستا ترین اسکینر خریدنے کے لیے صرف65ڈالر درکار ہونگے جسکے بعد گھر بیٹھے الٹرا ساؤنڈ کی سہولت کا فائدہ اُٹھاناممکن ہوجائیگا۔