23 دسمبر ، 2011
کراچی…حسن، دولت اور شہرت کی حامل ملکہ ترنم نور جہاں (مرحومہ) کی آج 23 دسمبر کو 11 ویں برسی ہے 2000ء میں 23 دسمبر کو 26 رمضان المبارک تھی یوں ملکہ ترنم نور جہاں کی تدفین کراچی میں ڈیفنس کے قبرستان میں 27 ویں شب رمضان المبارک کو رات 2 بجے عمل میں آئی تھی ملکہ ترنم کا انتقال دن میں 3 بجے کے قریب ہوگیا تھا۔ ملکہ ترنم کی تاریخ پیدائش ان کے قبر کے کتبے پر 23 ستمبر 1929ء ہے جبکہ ان کی زندگی میں جو مضامین اخبارات میں شائع ہوئے اس کے مطابق 23 ستمبر 1926ء ہے ملکہ ترنم کا اصلی نام اللہ وسائی تھا، انہوں نے 9 سال کی عمر سے بے بی نور جہاں کے نام سے گانا شروع کردیا تھا۔ میڈم نور جہاں نے 1997ء سے 2000ء کا عرصہ علالت میں گزارا۔