پاکستان
Time 03 اپریل ، 2021

پاکستان میں چین کی سنگل ڈوز کورونا ویکسین 5 اپریل سے لگائی جائے گی: این سی او سی

فوٹو: فائل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او  سی) کے مطابق چین سے درآمد کی گئی سنگل ڈوز کورونا ویکسین کین سائنو  بائیو 5 اپریل سے عوام کو لگائی جائے گی۔

این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر  اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر  لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں کی زیر صدارت ویڈیولنک کے ذریعے ہوا جس میں ملک میں بڑھتے کورونا کیسز اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 594 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا گیا، پشاور  اور  سوات میں آکسیجن بیڈز کو بڑھا دیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  نے 65 سال تک کی عمر کے افراد کے لیے ویکسی نیشن سینٹر  پر سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ کین سائنو  بائیو سنگل ڈوز ویکسین ہے اور  عوام کو ویکسین لگانے کا عمل 5 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں :