03 اپریل ، 2021
سابق وزیراعظم نواز شریف نے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی، مولانا فضل الرحمان نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحت یابی تک آرام کا مشورہ دیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست ہوتی رہےگی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں،آپ صحت یاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنی خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔